سربجیت سنگھ کی پھانسی کیلئے عدلیہ بچاو کمیٹی آج مظاہرہ کرے گی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) عدلیہ بچاو کمیٹی نے بم دھماکوں کے مجرم سربجیت سنگھ کو پھانسی دینے کیلئے آج بروز منگل ہائیکورٹ سے جی پی او چوک تک مظاہرے کا اعلان کر دیا جس میں وکلا شریک ہوں گے۔ کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید قریشی نے کہا کہ عدالت نے سربجیت سنگھ کو پھانسی کی سزا سنا دی۔ لہٰذا اس پر عمل کرانے کیلئے آج مظاہرہ کیا جائے گا۔