دوہرے قتل کا ملزم بری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج محمد ارشد علی نے دوہرے قتل کے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا، استغاثہ کے مطابق 2008 میں محمد سلیم اور شاہ محمد کو نامعلوم افرد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹاﺅن میں نامعلوم افراد کےخلاف درج کیا گیا، بعدازاں ملزم محمد امین کو گرفتار کر لیا گیا گزشتہ روز وکلاءکے دلائل اور گواہان کے بیانات سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر فاضل عدالت نے محمد امین کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔