دوسری عدالت میں ریفرنس کی منتقلی کیلئے ہمیش خان کی ہائیکورٹ میں رٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے ہمیش خاں کی طرف سے احتساب عدالت کے جج نثار بیگ کی عدالت میں اپنے خلاف زیرسماعت ریفرنس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرانے کیلئے دائر درخواست پر سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار ہمیش خاں کو آئندہ تاریخ تک عدالت میں حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ فاضل جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو کیس لارجر کیلئے بھجوا دیا جائے گا۔