توہین عدالت‘ رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاﺅن کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور (ثناءنیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاﺅن کچہری نے داتا گنج بخش ٹاﺅن کے رجسٹرار مشہد رضا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ مشہد رضا کے خلاف شہری عاصم نذیر نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مو¿قف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے رجسٹرار داتا گنج بخش ٹاﺅن مشہد رضا کو اشتہاری مجرم کی جائیداد سیل کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر اس نے عمل نہیں کیا۔ گزشتہ روز عدالت نے مشہد رضا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے۔