بھاٹی‘ نولکھا‘ ہنجروال اور فیروزوالا میں 4 افراد کی پراسرار ہلاکت

بھاٹی‘ نولکھا‘ ہنجروال اور فیروزوالا میں 4 افراد کی پراسرار ہلاکت

لاہور+فیروز والا (اپنے نمائندے سے+نامہ نگار) مختلف واقعات میں 4افراد پراسرار طور پر ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں بیس سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہونے پر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نے جینز اور سرخ شرٹ پہن رکھی تھی۔ نعش کے قریب سائیکل بھی کھڑی تھی۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتفاقیہ طور پر شخص ہلاک ہوا‘ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ نولکھا کے علاقہ میں 35 سالہ نوجوان کی نعش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ پرندہ مارکیٹ کے سامنے چالیس سالہ شخص مردہ پایا گیا۔ راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ دریں اثناءریلوے پھاٹک امامیہ کالونی کے قریب 30 سالہ نشئی زیادہ نشہ کرنے پر دم توڑ گیا۔ فیروز والا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی۔ تاہم متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔