لاہور ، 65 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، گوجرانوالہ: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
لاہور + گوجرانوالہ (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں،موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے شیرا کوٹ عرفان پارک میں حمزہ کے گھر گھس کراہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ، ٹائون شپ میں قاسم اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ، اقبال ٹائون میں سلمان اور اس کی فیملی سے 4 لاکھکی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ داتا دربار میں واقع ٹیلی فون کی فرنچائز سے سوا لاکھ،گوالمنڈی میں ظفر اقبال سے دولاکھ 80ہزار،مسلم ٹائون میں عزیز سے ایک لاکھ اور مو ٹرسائیکل،باغبانپو رہ میں شہزاد سے ایک لاکھ 30ہزار،نواب ٹائون میں اظہر سے ایک لاکھ، ڈیفنس بی میں سعید سے 80ہزار،گجر پورہ میں واقع اللہ رکھا کی دکان سے ایک لاکھ 22ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے ڈیفنس بی میں شکیل کی دکان سے 30 لاکھ جبکہ شفیق آباد میں نسوار بنانے والے کارخانے سے 11لاکھ کا سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے اسلام پو رہ سے رحمت، شالیمار سے عثمان، جوہرٹائون سے عمیر، سبزہ زار سے اشرف، ستوکتلہ سے عرفان اور عنائت، جنوبی چھائونی سے عرفان کی کاریں جبکہ شاہدرہ سے آصف،پرانی انارکلی سے سلیم،سندر سے بوٹا،سبزہ زار سے مدثر،ہنجروال سے ظہیر،سٹی رائے ونڈ سے خاور کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی ہیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ما ڈل ٹا ئون میں مبینہ پو لیس مقا بلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ پو لیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، نقدی ،مو با ئل فو نز اور نقاب برآمد کرلئے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او ما ڈل ٹائون نفری کے ہمراہ ما ڈل ٹائون میں معمول کی گشت کر رہا تھا کہ اس دوران پو لیس نے ما رکیٹ کے قریب بلا نمبری مو ٹر سا ئیکل پرسوار دومشکوک افراد کو چیکنگ کیلئے روکا تو ملزمان نے پو لیس پر فا ئرنگ کر دی اور مو قع سے فرار ہو گئے تاہم پو لیس نے تعا قب کر کے ملزمان کو چلڈرن پا رک کے قریب گھیرے میں لے لیا اور دو طر فہ فا ئرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو مو قع پر مارا گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ بھی راستے میںہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ گیا۔ پو لیس نے نعشوں کو ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزمان کی شناخت عمران اصغر سکنہ نواب ٹاؤن اور احمد سکنہ باغبانپورہ سے ہوئی ہے جو راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملو ث تھے جن کے قبضہ سے 80 ہزار روپے نقدی ،اسلحہ ، موبائل فون، موٹر سائیکل ، نقاب اور بھاری مقدار میں گو لیا ں برآمد ہو ئی ہیں۔ پو لیس کے مطابق پولیس مقابلے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل ملزمان وحدت کالونی کے رہائشی محمد شبیر سے اسلحہ کے زور پر 45 ہزار روپے کے بانڈز، 25 ہزار روپے نقد اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہوئے تھے۔