٭٭٭مختصر عدالتی خبریں٭٭٭
لاہور(وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے ) لاہورہائیکورٹ نے 7بچے ماں کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے باپ کی تحویل میں دیدئیے ۔بچوں کی ماں نسیم بی بی نے بتایاکہ شوہر عبدالستار کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ ٭… لڑکی اغوا کیس میں سیشن کورٹ نے ملزم علی رضا کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی ہے۔ ملزم علی رضا نے ریس کورس پارکس سے حنا قریشی نامی لڑکی کو زیادتی کی نیت سے اغوا کرلیا تھا۔ ٭…جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ نے فلم سٹار میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کے الزام میں دائر استغاثہ کی کاروائی روک دی ہے۔ وکیل نورالعین نے پیش ہوکراپنے دلائل میں کہا کہ میراکے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیارکیا اوراس حوالے سے اداکارہ نے سول عدالت میں تکذیب نکاح کا دعوی دائرکررکھاہے۔٭…سیشن کورٹس نے منشیات کے مقدمات میں9، حبس بے جا کے مقدمات میں 2ملزمان کو اشتہاری قرا ردیدیا ہے۔ اشتہاری ہونے والے ملزمان میں رمضان، فہیم، یسین، بابر، احسان اور وسیم ‘ شکیل شاہ بھاٹی گیٹ اور افتخار علی آمنہ بی بی، شاہدہ اور سدرہ مقصود شامل ہیں۔