نصیرآباد : تیزرفتار ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، نولکھا سے نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)نصیر آ با دکے علا قے میں تیزرفتا رٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار27 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جبکہ ڈرائیورفر ار ہو گیا ہے۔فیروزپورروڈپر تیز رفتا ر ٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 27 سالہ فیصل جاں بحق ہوگیا ۔ دریں اثناء نو لکھاکے علا قہ میں ریلو ے اسٹیشن کے قریب 45سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔