یکم جنوری سے پرانی ڈرائیونگ ٹکٹس کارآمد نہیں ہونگی: سہیل چودھری

لاہور (نامہ نگار) ٹریفک آفیسر لاہور سہیل چودھری نے کہا ہے کہ ایسے شہری جنہوں نے فریش‘ ڈوپلیکٹ‘ رینول لائسنس اور لائسنس اور لرنر پرمٹ کے حصول کیلئے کسی بھی پوسٹ آفس سے سال 2013ء کی ڈرائیونگ ٹکٹس لی ہیں‘ وہ ان ڈرائیون ٹکٹس کو 31 دسمبر 2013ءتک استعمال کر لیں۔ یکم جنوری 2014ءسے سال 2013ءکی ڈرائیونگ ٹکٹس کارآمد نہیں ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ڈور ٹو ڈور لرنر پرمٹ اور فریش ڈرائیونگ لائسنس کی پالیسی کے تحت قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں۔