گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ایف ایس سی کے نصاب سے مطالعہ پاکستان کے اخراج کے خلاف درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ایف ایس سی کے نصاب سے پاکستان کلچر کا مضمون ختم کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ گورنمنٹ کالج لاہور کے طالبعلم محمد احسان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ کالج انتظامیہ نے ایف ایس سی کے نصاب میں شامل پاکستان کلچر کا لازمی مضمون پاکستانی طلباءکیلئے ختم کرکے غیرملکی طلباءکیلئے لازم قرار دیدیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی طلباءکا پیدائشی اور بنیادی حق ہے کہ وہ اپنے ملک کی ثقافت‘ جغرافیہ‘ تہذیب و تمدن سے آگا ہوں مگر پاکستان کلچر کا مضمون نصاب سے ختم کرکے انہیں معلومات سے محروم کر دیا گیا ہے۔