ڈیرے اور موٹرسائیکل شاپ پر آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان‘ جل کر خاکستر

ڈیرے اور موٹرسائیکل شاپ پر آتشزدگی سے لاکھوں کا نقصان‘ جل کر خاکستر

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں دو مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سندر کے علاقہ میں واقع ایک ڈیرے پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جبکہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں موٹرسائیکل شاپ پر شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔