پولیس نے 17 جواری دھر لئے

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 17 جواری گرفتار کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت‘ سبزہ زار اور ساندہ پولیس نے اپنے علاقوں میں چھاپے مار کر 17 جواریوں معظم‘ جاوید‘ نعیم‘ فاروق‘ اقبال‘ میاں ثاقب‘ رفیق‘ منظور‘ شرافت علی‘ قمر زمان وغیرہ کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم برآمد کرکے ان کے خلاف قدمات درج کر لئے ہیں