پراپرٹی ٹیکس مانگنے پر 2 افراد کا ایکسائز انسپکٹر پر تشدد‘ ایک گرفتار

پراپرٹی ٹیکس مانگنے پر 2 افراد کا ایکسائز انسپکٹر پر تشدد‘ ایک گرفتار

لاہور (نامہ نگار) وحدت کالونی کے علاقہ میں دو افراد نے پراپرٹی ٹیکس مانگے پر ایکسائز انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو پکڑ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایکسائز انسپکٹر احمد جہانزیب نے پراپرٹی ٹیکس نہ دینے پر وحدت کالونی کے رہائشی اویس کو نوٹس موصول کرایا تو اویس اور اس کے بھائی نواز نے انسپکٹر احمد جہانزیب سے بدتمیزی کی اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسائز انسپکٹر کی شکایت پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم اویس کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا بھائی نواز فرار ہو گیا۔