ٹریفک حادثات میں خاتون‘ ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے

ٹریفک حادثات میں خاتون‘ ریٹائرڈ پولیس اہلکار سمیت چار افراد لقمہ اجل بن گئے

لاہور‘ فیروز والا (نامہ نگاران) شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ بند روڈ تیزرفتار بس نے سڑک عبور کرتی ہوئی چالیس سالہ نامعلوم خاتون کو کچل ڈالا جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی جبکہ راہگیروں نے بس ڈرائیور فیاض کو پکڑ کر اسلام پوہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ داتا دربار کے قریب تیزرفتار کار نے ٹکر مار کر 55 سالہ نامعلوم شخص کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئی۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے دم توڑ دیا۔ ہنجروال نیاز بیاز ٹھوکرکے قریب تین روزقتل ویگن کی زد میں آکر زخمی ہونے والا محنت کش اقبال گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تیزرفتار کار بے قابو ہوکر الٹنے سے خاتون آسیہ‘ محبوب الٰہی‘ چاند وغیرہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ من کالر کا رہائشی سابق پولیس اہلکار فضل حسین اپنے گاﺅں جانے کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے۔