موٹروے پولیس کی قومی شاہرات پر سائیکل‘ موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے کیلئے مہم

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی موٹروے پولیس مرزا شکیل احمد کی ہدایات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو سنٹرل نے قومی شاہرات پر موٹرسائیکل سواروں‘ سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے خصوصی انفورسمنٹ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں قومی شاہرات پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔