مسلح افراد کا مقامی اخبار کے دفتر پر حملہ‘ ملازم کو شدید زخمی کردیا

لاہور (نامہ نگار) ملت پارک کے علاقہ میں 4 مسلح افراد نے مقامی اخبار کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور ایک ملازم سرفراز کو ڈنڈوں اور لوہے کے راڈ سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملت پارک کے علاقہ میں مقامی اخبار کے دفتر پر چار افراد جو ڈنڈوں‘ لوہے کے راڈ اور پسٹل سے مسلح تھے‘ انہوں نے دفتر میں گھس کر ملازم سرفراز احمد کوڈنڈوں اور لوہے کے راڈ سے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔