مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی‘ اپنے نامہ نگارسے) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں او جی ڈی سی ایل کی مجوزہ نجکاری کو چیلنج کر دیا گیا۔٭ .... بدعنوانی کے الزام میں ملوث سابق ڈی سی او بہاولپور افتخار جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 9 جنوری تک توسیع۔٭.... بدعنوانی کے الزام میں ملوث چودھری منیرالدین کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جنوری تک توسیع۔٭....ٹی ایم آفس کے قصور 200 سے زائد ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں ملازمتوں سے فارغ کرنے سے روک دیا۔٭....عدالتی حکم کے باوجود پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے موجودہ عہدیداروں کی منظوری سے نئی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر جواب طلب۔٭....ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل کی براہ راست بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری سے جواب طلب۔٭....خاتون ہومیوتپیھک ڈاکٹر کی جانب سے نوجوان پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سے رپورٹ طلب کر لی۔٭.... سردار مچھلی کی انتظامیہ کی جانب سے دائر ایک درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت کے 32 مچھلی فروشوں کو سردار کے نام سے کاروبار کرنے سے روک دیا۔٭.... خاتون کو ناقص فرنیچر فراہم کرنے والے مسلم ٹاﺅن کے شوروم کی انتظامیہ طلب۔