فیروز والا:شتہاری گرفتار، ایک ملزم کی فرار کی کوشش ناکام

فیروزوالا (نامہ نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے چودہ سال سے مفرور قاتل اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا عبداللہ یوسف پاشا کے مطابق لاہور روڈ پر واقع گاﺅں مومن پور میں 2000ءتقریباً چودہ سال قبل ایک نوجوان قتل ہوا تھا۔ پولیس نے اس ضمن میں جدوجہد کرکے واردات کا سراغ لگا کر مفرور قاتل اشتہاری ملزم طارق مسیح کو حراست میں لے لیا۔ دریں اثنا کچہری فیروزوالا میں ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس اہلکار کے ساتھ ہاتھاپائی کرنے والا نوجوان فرار ہو گیا۔