شادباغ‘ مکہ کالونی اور سندر میں 3 افراد کی پراسرار ہلاکت

شادباغ‘ مکہ کالونی اور سندر میں 3 افراد کی پراسرار ہلاکت

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد مکہ کالونی سے چالیس سالہ نامعلوم شخص جبکہ سندر اڈا کے سامنے سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاشیں دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں افراد شکل اور حلیہ سے بھکاری اور نشئی لگتے ہیں اور شبہ ہے کہ موت سردی یا نشہ نہ ملنے کی وجہ سے واقع ہوئی ہے۔ شادباغ کے علاقہ میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی سڑک سے لاش برآمد۔ علاقہ میں خوف و ہراس۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔