سی این جی سیکٹر کو گیس کی عدم فراہمی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سی این جی سٹیشنز کھولنے کے عدالتی حکم پر نظرثانی درخواست کی سماعت کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے دائر نظرثانی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں م¶قف اختیار کیا کہ سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم نہ کرنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس شوکت عزیز نے ہفتے میں 3 دن سی این جی سٹیشنز کھولنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔