سگیاں پارک کے قریب سے نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد

سگیاں پارک کے قریب سے نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) اسلام پورہ کے علاقہ میں 20 سالہ نامعلوم لڑکی کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سگیاں پارک کے قریب نامعلوم لڑکی کی لاش کھیتوں میں پڑی تھی جس کو گلہ کاٹ کر قتل کردیا گیا جبکہ اس کے سر پر گہرے زخم موجود تھے۔ اہل علاقہ نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہتچتے ہوئے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے ورثاءکی تلاش جاری ہے۔