سروسز ہسپتال کے سرجن کی کار چوری

سروسز ہسپتال کے سرجن کی کار چوری

لاہور (نامہ نگار) سروسز ہسپتال کے ٹی این ٹی سرجن ڈاکٹر فاروق احمد خان کی ہنڈا سوک آیل آر جی یو 212 سلور کلر ماڈل 2003ء ٹیپو بلاک نیو گارڈن ٹاﺅن سے چوری ہو گئی۔ ڈاکٹر فاروق احمد 51 ای‘ ٹیپو بلاک نیو گارڈن ٹاﺅن آئے۔ واپس جانے لگے تو نامعلوم چور ان کی گاڑی لیکر فرار ہو چکے تھے۔ انہوں نے تھانہ گارڈن ٹاﺅن میں رپورٹ درج کرا دی ہے۔