دوہرے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا‘ 7 ملزم گرفتار

دوہرے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا‘ 7 ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)نواب ٹاﺅن پولےس نے بحریہ ٹاﺅن کے رہائشی منیر حسین اور اس کے بھتیجے شہزاد کے دوہرے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر 7ملزمان کو گرفتار کر لےا ہے ۔ تفصےلات کے مطابق پولےس نے مقتولےن منیر حسین اور شہزاد کے موبائل فون کے کال رےکارڈ سے 7ملزمان عاصم رضا، قیصر عباس، ندیم عباس،تحسین رضا،خلیل احمد، ابرار علی اور عرفان علی کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی رچنا ٹاﺅن کے رہائشی ملک اقبال سے دشمنی چلی آ رہی تھی جس کو قتل کروانے کے لیے انہوںنے مقتولین منیر حسین اور شہزاد کو 40ہزار روپے دیئے تھے لیکن وعدے کے مطابق منیر حسین اور شہزاد نے ملک اقبال کو قتل کرنے کے بجائے الٹا ہمےں ہی بلیک میل کرنا شروع کر دیا تھا ۔ منیر حسین اور شہزاد کو اغواءکر کے عاصم رضا کے ڈیرے پر لے گئے اور رسیوں سے باندھ کر ان پرڈنڈوں سے تشدد کیا اورگلے میں پھندے دے کر قتل کر دیا۔