بلدیاتی الیکشن ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کرانے کے خلاف تحریک انصاف کی رٹ دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری نے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی الیکشن ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کروانے کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ڈی سی او اور ٹی ایم او کے ذریعے ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ہونےوالے بلدیاتی الیکشن کسی صورت صاف اور شفاف نہیں ہو سکتے۔