سندر: پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنیوالی دکانیں سیل، کرایہ داروں کا مظاہرہ
رائیونڈ (پ ر) سندر رائیونڈ روڈ پر ایکسائز اور ٹیکنیشن کی کارروائی پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والی دکانوں کو دفعہ Pt-20 کے تحت سیل کر دیا گیا اس موقع پر دکانوں کے کرایہ داروں نے جاتی امراء روڈ اور سندر رائیونڈ روڈ کئی گھنٹے سے بلاک کئے رکھا جس سے رائیونڈ سندر روڈ ٹر ٹریفک کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئی کرایہ دارورں کا مؤقف تھا کہ ان کی دکانیں بغیر کسی نوٹس کے سیل کی گئی ہیں جبکہ پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا دکانوں کے مالک کا کام ہے جبکہ ہمارے کاروبار تباہ کیا جا رہا ہے۔