ڈیفنس: 10 روز قبل اغوا ہونے والے شہری کا سراغ نہ مل سکا
لاہور(نامہ نگار)ڈیفنس اے کے علاقہ سے دس روز قبل اغواء ہونے والے 32سالہ شہری کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔والٹن روڈ کا رہائشی محمد اقبال دس روز قبل اپنی موٹرسائیکل سودا سلف لینے گیا،مگر واپس نہ آیا۔پولیس نے محمد اقبال کے اغواء کا مقدمہ درج کرلیا تھا جبکہ تاحال مغوی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔