ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک ماہ میں 196 افراد کی نعشیں گھروں میں منتقل کیں
لاہور(نامہ نگار) ایدھی فاؤنڈیشن نے رواں ماہ مختلف علاقوں میں حادثات میں ہلاک ہونے والے196افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں میں منتقل کیا جبکہ زخمی ہونے والے 357افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 5493 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوںاور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا، 1165میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔ 24لاوارث میتوں کو ایدھی فاو نڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔ بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے286افراد میں سے 135کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ اید ھی فری ڈسپنسری کے تحت 9384مریضوں کوطبی امداد /ادویات فراہم کی گئی ہیں۔