مصالحتی عدالت نے جائیداد کا 4 سالہ پرانا کیس ایک ہفتے میں نمٹا دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مصالحتی عدالت نے چار سالہ پرانا کیس ایک ہفتے میں نمٹا دیا ہے۔ بتایاگیا ہے کہ جائیداد سے متعلق مقدمہ گزشتہ چار سال سے سول عدالت میں چل رہا تھا سول عدالت نے یہ مقدمہ مصالحتی عدالت کو منتقل کر دیا مصالحتی عدالت نے تمام فریقین کی رضا مندی سے جائیداد کے حصے تقسیم کرکے مقدمے کو نمٹا دیا مقدمے کے فریقین میں دو بھائی اور دو بہنیں شامل ہیں مصالحتی عدالت نے متنازعہ مکان فروخت کرکے سترہ، سترہ لاکھ دونوں بھائیوں اور سات، سات لاکھ دونوں بہنوں کو دینے کا حکم دیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔