گجرپورہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

لاہور (نامہ نگار)  نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم کے رہائشی سید زبیر شاہ کا 22 سالہ بیٹا عادل شاہ کو گزشتہ روز کام سے گھر واپس آتے ہوئے نامعلوم افراد نے  فائرنگ کرکے  ہلاک کر دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی اور مقتول کے والد سید زبیر شاہ کے بیان پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔