کارکردگی نہ دکھانے والوں کیلئے موٹروے پولیس میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی

کارکردگی نہ دکھانے والوں کیلئے موٹروے پولیس میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی

لاہور(نامہ نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں جو آفیسر مو ٹرو ے کے معیار کی کارکردگی نہیں دکھائے گا، اس کیلئے اس شاندار روایات کے حامل ادارے میں کو ئی جگہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی موٹر وے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے گزشتہ روز کیمپ آفس لاہور میں آفیسران کے اجلاس سے خطاب اکرتے ہوئے کیا ۔ ڈی آئی جی مرزا شکیل احمد ، ایس ایس پی مرزا فاران بیگ ایس ایس پی غلا م جعفر اور قائم مقام سیکٹر کما نڈرعبدالخلیل بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ بھاری گا ڑ یاں ٹرک ، بسیں، سوزوکی ، رکشے سڑک کے انتہائی با ئیں چلیں ۔ خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جا ئے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی شاہرات  پر قائم اڈوں پر قانون کا سخت نفاذ کیا جا ئے گا۔