پروفیشنل گروپ کے امیدوار حکومتی ایجنڈے پر نہیں چلتے: حامد خان

لاہور(وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار امان اللہ کنرانی کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پروفیشنل گروپ کے امیدوار کسی حکومتی ایجنڈے پر نہیں چلتے۔ اجلاس سے ہائیکورٹ بار کے سابق صدور احمد اویس، پیر کلیم خورشید، میاں عبدالقدوس ، اظہر صدیق اور ذوالفقار بخاری ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔