ون ویلنگ کے دوران نوجوان ہلاک‘ ٹریفک حادثات میں 7 افراد زخمی

ون ویلنگ کے دوران نوجوان ہلاک‘ ٹریفک حادثات میں 7 افراد زخمی

لاہور (نامہ نگار) ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے سے گر کر ہلاک ہو گیا جبکہ ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر محمود بوٹی کے قریب 24 سالہ صولت کاظمی ون ویلنگ کر رہا تھا کہ موٹرسائیکل بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ گلبرگ  میں کار کی ٹکر سے نامعلوم شخص ‘ چونگی امرسدھو کے قریب علی بٹ‘ ارسلان اور احمد زخمی ‘ شاہدرہ میں شفیق‘ گنگا رام ہسپتال کے سامنے عارف اور اس کا بھائی حارث ‘ شادمان میں خادم زخمی ہو گیا۔