نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر 5 افراد کو لوٹ لیا

لاہور ( نامہ نگار)نوسر بازوں نے5افراد کو نشہ اشیا ء کھلا کربے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے داتا دربار سلام کرنے آنے والے سر گو دھا  کے رہائشی امانت علی اور تنویر، اچھر ہ بازار میں الطاف اور حمزہ،ریلوے سٹیشن پرعاطف چوہدری کو نشہ آور اشیا ء کھلا کربے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا۔تمام متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرا دیا گیا۔