لاکو ڈکیت گینگ کا سرغنہ دکاندار کو گولی مار کر فرار ہوتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار

لاہور (نامہ نگار)انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے لاکو ڈکیت گینگ کے سرغنہ لئیق احمد عرف لاکو اور اس کے ساتھی ارسلان کو سینٹری سٹور کے مالک عبدالرزاق کو  فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے بعد 36 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوتے گرفتار کر لیا جبکہ ان کا تیسرا ساتھی اظہر فرارہو گیا ۔