شہری کی موٹر سائیکل چوری، گلبرگ پولیس کااندراج مقدمہ میں ٹال مٹول

لاہور (نامہ نگار) گلبرگ کے علاقہ سے چوروں نے مومن پورہ کے رہائشی کی موٹرسائیکل چوری کرلی جبکہ پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے متاثرہ شہری کو تھانہ کے چکر لگوا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نئی آبادی مومن پورہ کے رہائشی نوجوان عدیل سرور کی موٹر سائیکل نمبر ایل ای پی 7647 گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں بک ڈپو کے باہر سے چوری ہوئی۔ متاثرہ نوجوان نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی کہ اس کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا مقدمہ درج کیا جائے اور چوروں کا سراغ لگا کر موٹر سائیکل برآمد کرائی جائے۔