سپریم کورٹ بار کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

سپریم کورٹ بار کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی)  سپریم کورٹ بار کے  امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ اس بار کے صدر بلوچستان سے  ہوگا جس کیلئے پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کنرانی اور فرینڈز الائنس کے امیدوار کامران مرتضی اور آزاد امیدوار راجہ رب نواز  کے درمیان مقابلہ ہو گا۔سپریم کورٹ بار کی 4 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن میں نائب صدر (خیبر  پی کے)سید سردار حسین ،نائب صدر (سندھ) صادق ہدایت اللہ،  ایڈیشنل سیکرٹری راجہ مقسط نواز خان فنانس سیکرٹری راجہ غضنفر علی خان شامل ہیں۔ نائب صدر بلوچستان کیلئے عبداللہ کاکڑ اور جہانزیب جدون جبکہ نائب صدر پنجاب کیلئے رانا نعیم سروراور شاہ عباس اور اقبال میاںکے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سیکرٹری کیلئے تین امیدوار آصف محمود چیمہ ، عظمت اللہ چوہدری ، محمد اسلم میاں میدان میںہیں۔ ایگزیکٹو  ارکان کیلئے بلوچستان سے بشیر احمد قاضی ، غلام مصطفی بزدر، خالد عباسی، روبینہ جبین بٹ، تاج محمد خیبر پی کے سے‘ خالد انور آفریدی، افضل خان، مسعود الرحمن اعوان، نور عالم خان ‘ پنجاب  سیعبدالکریم ، علیم بیگ چغتائی ، بشیر احمد قریشی، محمد حسن بلال، محمد سعید میاں، محمد صدیق بلوچ،  رائے طفیل کھرل  نوید سہیل ملک، ظفر خان رائو، سید انور احمد شاہ‘ سندھ سے عبدالوہاب بلوچ، فرید احمد اے ڈائیو، قاضی عبدالحمید صدیق ، شفیع محمد چانڈیو امیدوار ہیں۔ 2720 اہل ووٹر ہیں جن میں  بلوچستان کے 161 خیبر   پی کے کے 267  پنجاب میں بہاولپور کے 76 ، ملتان کے 156، اسلام آباد / راولپنڈی کے 416 اور سب سے زیادہ ووٹ لاہور کے 1119 ہیں جبکہ  سندھ 453  کے اہل  ووٹر ا حق رائے دہی  استعمال کرینگے۔