سپریم کورٹ بار کونسل کے صدارتی امیدوار کامران مرتضیٰ کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار کے 31 اکتوبر کو ہونے  والے انتخابات کے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ٰ عاصمہ جہانگیر گروپ کے   صدارتی امیدورار کامران مرتضیٰ  کے اعزاز میں احاطہ ہائیکورٹ میں استقبالیہ دیا گیا جس میں اعتزاز احسن‘ صدر ہائیکورٹ بار عابد ساقی‘ خالد رانجھا  ‘ممبر پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ‘ رمضان چودھری‘ سابق صوبائی وزیر قانون رانا اعجاز‘ سابق صدر ہائیکورٹ بار شہرام سرور‘ سابق وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کاظم خان‘ شوکت عمر پیرزادہ‘ سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی‘ منیر احمد خان‘ سابق صوبائی وزیر ملک مشتاق اعوان‘ نائب صدر کے امیدوار میاں شاہ عباس سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔