رشوت نہ دینے پر وارڈنز کا ٹرک ڈرائیور پر تشدد

لاہور (نامہ نگار) پرانا راوی پل ٹول پلازہ کے قریب وارڈنز نے مبینہ طورپر رشوت نہ دینے پر ٹرک ڈائیور ابراہیم کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ متاثرہ ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کے مطابق وہ سکھر سے خشک میوہ جات لاہور لا رہے تھے۔ وارڈنز نے اوور لوڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے ان سے دو سو روپے رشوت طلب کی۔ انکار پر وارڈنز نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی ٹرک ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔