دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ آپریشن‘ 32 مشتبہ افراد گرفتار

دہشت گردوں کی اطلاع پر سرچ  آپریشن‘ 32 مشتبہ افراد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  صوبائی دارالحکومت میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ سرچ  آپریشن دہشت گردوں کے شہر میں اطلاع کے بعد کیا گیا۔ دریں اثنا بھاٹی گیٹ   کے علاقہ کوچہ فقیر خانہ روڈ پر پشاور کی نمبر پلیٹ لگی کار پر سوار 2 مشکوک مسلح افراد اصغر اور مبشر کو گرفتار کرکے 2 پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان منڈی بہائوالدین کے رہائشی ہیں۔