جاپانی ایمبیسی کے وفد کا دورہ سی سی پی او آفس‘ چودھری شفیق سے ملاقات نہ ہوسکی

جاپانی ایمبیسی کے وفد کا دورہ سی سی پی او آفس‘ چودھری شفیق  سے ملاقات نہ ہوسکی

لاہور (نامہ نگار) جاپان ایمبیسی کے تین رکنی وفد نے گزشتہ روز سی سی پی او لاہور سے ملاقات کے لئے ان کے دفتر کا دورہ کیا مگرسی سی پی اوچوہدری شفیق احمد کی مصروفیات کے باعث ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔جس پر وفد نے ایس ایس پی ایڈمن رانا شہزاد اکبر سے ملاقات کی اور  لاہور میں رہائش پذیر جاپانی باشندوں کی سکیورٹی کے حوالہ سے لاہور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا ۔ایمبیسی کے سیکنڈ سیکرٹری توشی کاذو یاماماموٹو کی سربراہی میں وفد میں میںایمبیسی کے تھرڈ سیکرٹری مسٹر اکایو میٹسو ناگااور ایمبیسی کے سکیورٹی آفیسر مسٹر امتیازاحمد کاکڑ شامل تھے ۔