آتش بازی کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑا گیا‘ 2 ملزم گرفتار

آتش بازی کے سامان سے  بھرا ٹرک پکڑا گیا‘ 2 ملزم گرفتار

لاہور (نامہ نگار) مستی گیٹ پولیس نے آتش بازی کے سامان سے بھرا ٹرک پکڑ کر دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے سرکلر روڈ پر ناکہ بندی کے دوران ایک مزدہ ٹرک کو مشکوک سمجھ کر روکا تو 450 کارٹن برآمد ہوئے جن میں آتش بازی کا سامان تھا۔