مختصر عدالتی خبریں
لاہور(وقائع نگار خصوصی+اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے سابق آئی جی پنجاب مشتاق سیکھرا کی سانحہ ماڈل ٹائون کے استغاثہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پٹیشن نہ ہونے کے حکم میں 21 ستمبر تک توسیع کر دی۔ ٭سرکاری سکول کو نجی این جی او کو ٹھیکے پر دینے کے خلاف دائر درخواست پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ ٭سرگودھا میں اتوار کی بجائے بدھ کے دن مویشی منڈی لگانے کے خلاف درخواست میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے جواب طلب کر لیا۔٭ 82 لاکھ 77 ہزار روپے کا غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے والے ملزمان امجد اور سلمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔