نوجوان وکلاء کے مسائل حل کرنا ترجیح ہے: وسیم کھٹانہ‘ مدثر چودھری
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ینگ الائیڈفورم لاہور بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر چودھری وسیم کھٹانہ اور مدثر چودھری نے کہا ہے کہ نوجوان وکلاء کے مسائل کو حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سینئر وکلاء کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔