کروڑوں ڈالر سمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع

کروڑوں ڈالر سمگل کرنے کی کوشش پر گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع

لاہور( خصوصی رپورٹر) کروڑوں ڈالر سمگل کرکے جنوبی افریقہ لے جانے کی کوشش میں گرفتار ملزم سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کا امکان ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ائر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ویزوں پر جنوبی افریقہ  جانے والے جن مسافروں کو گرفتار کیا تھا اُن میں سے ایک ملزم زعفران نے اپنے بیگ کے مختلف خانوں میں ڈالر چھپا رکھے تھے۔ایف آئی اے حکام نے ملزمان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ملزم زعفران سے 3کروڑ ڈالر برآمد کئے گئے ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق کن لوگوں سے ہے یہ جاننے میں ایف آئی اے ابھی تک کامیاب نہیں ہوسکی۔