شہزاد عرف شہزادی ڈکیت گینگ گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فونز اسلحہ برآمد
کاہنہ (نامہ نگار) شہزاد عرف شہزادی ڈکیت گینگ گرفتار ،موٹر سائیکل،موبائل فونز، پسٹل اور نقدی برآمد،کاہنہ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل لاہور نے محمد اشتیاق انسپکٹر ایس ایچ او کاہنہ کے ہمراہ ملازمین کی ٹیم تشکیل دی جس نے ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے موٹر سائیکل، موبائل فونز، پسٹل، گولیاں اور پچاس ہزار نقدی برآمد کر لی ملزمان اپنے ساتھیوں کے ساتھ مختلف شاہراہوں پر راہ گیروں سے نقدی اور موبائل فون چھینتے تھے اور مزاحمت پر لوگوں کو فائرنگ سے زخمی کر کے فرار ہوجاتے تھے ۔