گوجرانوالہ: پولیس اہلکاروں نے ٹھوکر لگنے سے گرنے والے ملزم کی تھپڑوں‘ ٹھڈوں سے درگت بنا ڈالی‘ ورثاءکا احتجاج

گوجرانوالہ: پولیس اہلکاروں نے ٹھوکر لگنے سے گرنے والے ملزم کی تھپڑوں‘ ٹھڈوں سے درگت بنا ڈالی‘ ورثاءکا احتجاج

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس اہلکاروں نے ٹھو کر لگنے سے گرنے والے منشیات کے ملزم کی تھپڑوں، ٹھڈوں سے در گت بنا ڈالی جس پر تاریخ پیشی پر آئے ملزم اور اسکے ورثاءنے شدید احتجاج کےا۔ گھوڑے شاہ کے نوید کو دو ہفتے قبل باغبانپورہ پو لیس نے منشیات کے مقدمہ میں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا تھا جہاں سے اسے جوڈیشل مجسٹریٹ نغما نہ عنصر کی عدالت میں پیشی کیلئے بخشی خانہ بھجوایا گیا۔ واپسی پر ٹھو کر لگنے سے ہتھکڑیوں میں جکڑا ملزم نوید زمین پر گر پڑا تو پو لیس اہلکا روں نے اسے بلاوجہ ٹھڈوں، مکوں، تھپڑوں سے وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنایا، شیر جوان اسے گھسیٹتے ہوئے بخشی خا نہ لے گئے۔ واقعہ کا علم ہونے پر ملزم کے ورثاءبھی بخشی خانہ پہنچ گئے جہاں پر ملزم کی بہن نسرین بی بی پولیس گردی پر شدید احتجاج کر تے ہو ئے بخشی خانے کا دروازہ پیٹتی رہی۔ پولیس کی مزید نفری نے مو قع پر پہنچ کر خاتون کو انصاف فراہم کر نے کی یقین دہانی کروائی۔
ملزم/ درگت