عارفوالا: کار کو راستہ نہ دینے پر نمبردار ڈرائیور کو زنجیر سے باندھ کر ٹریکٹر سے گھسیٹتا رہا
عارفوالا(نامہ نگار)کار کو راستہ نہ دینے پر نمبردار روزہ دار ٹریکٹر ڈرائیور کو آہنی سنگلوںسے باندھ کر ٹریکٹر سے گاﺅں میں گھسیٹتا رہا شدید زخمی حالت میں ڈیرے پر باندھ کر جانوروں کی آوازیں نکلوائیں ۔ پولیس نے محنت کش کو برآمد کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا تفصیل کے مطابق نواحی گاﺅں 153ای بی کا چالیس سالہ رہائشی ٹریکٹر ڈرائیور محمد ندیم گاﺅں جا رہا تھا ٹریکٹر کے عقب میں گاﺅں کے نمبردار ملک محمد نے راستہ نہ دینے پر ٹریکٹر ڈرائیور ندیم کو اپنے ساتھیوں حسیب ،اقبال ،بہرام،ذیشان سمیت دس افراد کے ہمراہ سنگل سے ٹریکٹر کے ہل کے پیچھے باندھ کر شدید گرمی میں گاﺅں میں گھسیٹتا رہا ۔بتایا گیا ہے نمبردار کے مسلح ساتھیوں نے محنت کش کو چھڑانے کیلئے آنے والوں کو قتل کی دھمکیاں دیں بعداز ڈرائیور ندیم کو اپنے ڈیرے پر لے جاکر باندھ دیا گیا جہاں اس کو جانوروں کی آوازیں نکالنے پر مجبور کرتے رہے ۔ڈی ایس پی رانا فواد نے بھاری نفری کے ساتھ زخمی ندیم کوبازیاب کر کے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔
ڈرائیور زخمی