ٹریفک حادثات میں لڑکاجاں بحق، 5 افراد زخمی

ٹریفک حادثات میں لڑکاجاں بحق، 5 افراد زخمی

فیروز والا (نامہ نگار) جی ٹی روڈ اور کالا خطائی رو پر ٹریفک حادثات میں لڑکا جاں بحق 5 افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ کالا خطائی روڈ پر دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ تیز رفتار کار نے سڑک کے کنارے کھڑے نوجوان کو روند ڈالا، جو شدید زخمی ہوگیا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایاگیا۔ جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ شرقپور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں دوافراد زخمی ہوگئے۔