25 لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں 3 گاڑیاں 13 موٹرسائیکلیں چوری

25 لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں 3 گاڑیاں 13 موٹرسائیکلیں چوری

لاہور+ فیروز والہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا جبکہ مزاحمت پر ایک شہری کو گولی مار دی۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوؤں نے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں نقدی چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر علی کو گولی مار کر زخمی کر دیا الیاس کے گھر سے چوروں نے 13 لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان چوری کر لیا تیمور کی موبائل فرنچائز سے 68 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ارشد سے 96 ہزار سعید کے کلینک سے 1 لاکھ 60 ہزار گوہر کی دکان سے 90 ہزار محسن سے 88 ہزار عمر سے 32 ہزار ساجد 23 ہزار فلک 92 ہزار حمزہ کی دکان سے 2 لاکھ 40 ہزار ان تمام سے موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مقامی اخبار کے صحافی عامر رانا سے موٹرسائیکل نمبری ایل ای این 2237چھین لی وقاص کا شہ زور ڈالہ عرفان تنظیم کی گاڑیاںجبکہ فیضان، نور، شاہد، لیاقت، سمیع،ظہیر، ثاقب ، وحید کی موٹرسائیکل چور کرلی گئیں۔ دریں اثناء رچنا ٹائون میں ڈاکوؤں نے صنعتکار ظہیر احمد کو لوٹ لیا نقدی رقم اور پانچ موبائل چھین کر فرار ہو گئے کالاخطائی روڈ پر ڈاکوؤں نے ٹرک سے سامان اتارلیا اصغر کے مویشی چھین لئے عمران سے 28 ہزار اور دو موبائل چھین لئے ڈاکوؤں نے زوار خان سے موٹرسائیکل اور رقم چھین لی جبکہ دو موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔