ٹریفک وارڈن پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس، فوری کارروائی کی ہدایت
لاہور (سٹاف رپورٹر) شراب کے نشئہ میں دھت ڈرائیور کو بھگانے کی شکایت کرنیوالے وارڈن کو پولیس اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اعلی پولیس افسران نے نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری سخت کروائی کی ہدایت کی ہے چند روز قبل ڈی ایچ اے مسجد کے قریب ٹریفک وارڈن عمران اور وقاص نے ایک گاڑی کو روکا گاڑی کا ڈرائیور شارب کے نشہ میں دھت تھا اور گاڑی میں شراب بھی موجود تھی وارڈنز کی جانب سے اطلاع کر نے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مبینہ طور پر پیسے لیکر ڈرائیورکو چھوڑ دیا جس پر ٹریفک وارڈنز اور پولیس اہلکاروں مشاہد وغیرہ کے درمیان جھگڑا ہوا اور وارڈنز نے اعلی پولیس افسران کو شکایت کی اعلی پولیس افسران نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔